مسلم لیڈر کے ساتھ بے رحمی کی مارپیٹ: بی جے پی لیڈر گرفتار اصل ملزم کی خود سپردگی

جمعرات کے روز بیف لے جانے کے شعبہ میں مبینہ طور پر ہجوم کے ہاتھوں علیم الدین کے ساتھ مارپیٹ میں ہلاکت کے بعد مانوا گاؤں میں بڑھی فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس نے مقامی لیڈرس کو کیاگرفتار۔
رام گڑ: دودن قبل علیم الدین کے ساتھ ہجوم کی بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ میں ہوئی ہلاکت کے واقعہ میں رام گڑپولیس نے ایک بی جے پی لیڈر نتانند ماہتو کو ہفتہ کے روزگرفتار کرلیا۔رام گڑہ سپریڈنٹ آف پولیس کوشل کشور نے کہاکہ واقعہ کا اصل ملزم جو ویڈیو میں علیم الدین کو لاٹھیوں سے پیٹا دیکھائی دے رہا ہے نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی ہے۔

مبینہ طور پر گاڑی میں بیف لے جانے کے شبہ میں100لوگوں پر مشتمل ہجوم نے 55سال کے علیم الدین عرف اصغرعلی کو بے رحمی کے ساتھ پیٹا جس کی وجہہ سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔ کشور نے کہاکہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ‘ ان میں تین وہ لوگ ہیں جن کا ایف ائی آر میں درج افراد میں نام شامل ہے۔

ایچ ٹی کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی رام گڑ میڈیا انچارج مہاتو کا دعوی ہے کہ وہ بے قصور ہے اور اس نے کہاکہ واقعہ کے بعد اس نے مقام واقعہ کاپولیس کی آمد کے بعد معائنہ کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیاتھا کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔رام گڑ میں اے بی وی پی کے ایک کارکن کوبھی پولیس نے حراست میں لیاہے۔زعفرانی کارکنوں کی گرفتاری پر بی جے پی اسٹیٹ میڈیا انچارج شیوپوجن پاٹھک نے کہاکہ پارٹی کسی کی حمایت نہیں کرتی مگر انہوں نے مزیدکہاکہ تمام ملزمین کے ساتھ شفاف طریقے سے مقدمہ چلایاجانا چاہئے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ چیف منسٹر نے بھی اس ضمن میں پولیس کو ہدایت دی ہے‘‘۔ جمعہ کے دن پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لئے ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی) کی نگرانی میں ایک اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم( ایس ائی ٹی) اور چار دیگر ٹیموں کی بھی تشکیل عمل میں لائی ہے۔رام گڑڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ( ڈی ڈی سی) سنیل کمار نے کہاکہ ’’ایف ائی آر میں شامل دیگر ساتھ ملزمن کے خلاف ہم گرفتاری کا ورانٹ جاری کروارہے ہیں‘‘۔

جھارکھنڈ میں علیم الدین پر بربریت کے ساتھ کیاگیا دوسرا حملہ تھا قبل ازیں ہجوم نے گریدی ضلع میں منگل کے روز 55سال کے معمر مسلم ڈائیری مالک کے گھر کے قریب میں گائے کا فضلہ ملنے پرمذکورہ ڈائیری فارم مالک کے گھر کو ہی آگ لگادی تھی۔