کانگریس صدر اہول گاندھی اور جے ڈی( ای س) کے قومی جنرل سکریٹری دانش علی کے درمیان کوچی ائیر پورٹ پر ایک میٹنگ کے دوران معاہدہ کو قطعیت دی گئی
نئی دہلی۔ کئی دنوں کی بات چیت کے بعد کانگریس نے چہارشنبہ کے روز کرناٹک میں جے ڈی( ایس) کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاملے کو پورا کرلیا ہے ‘ مگر کئی مراحل کی بہارت میں ساتھیوں بشمول آر جے ڈی سے بت چیت کے باوجود سیٹوں کی تقسیم کے متعلق کسی بات پر اعلان نہیں کیا۔
دہلی میں کانگریس کی قیادت نے اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ عآپ سے اتحاد کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔کانگریس صدر اہول گاندھی اور جے ڈی( ای س) کے قومی جنرل سکریٹری دانش علی کے درمیان کوچی ائیر پورٹ پر ایک میٹنگ کے دوران معاہدہ کو قطعیت دی گئی۔
کانگریس کرناٹک میں28میں سے بیس سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ اٹھ سیٹ جے ڈی( ایس) کو چھوڑ دئے جائیں گے۔معاہدے پر مہر لگانے سے قبل راہول گاندھی نے جے ڈی ( ایس) لیڈر ایچ ڈی دیوی گوڑا سے بھی بات کی ۔ابتداء میں گوڑا نے بارہ سیٹوں کی مانگ کی تھی مگر وہ پچھلے ہفتہ گاندھی سے ملاقات کے بعد د س سیٹوں پر اٹک گئے تھے ۔
کانگریس نے اپنی تموکور کی موجودہ سیٹ جے ڈی ( ایس) کو دینے پر رضا مندی ظاہر کی تھی ‘ وہیں علاقائی پارٹی میسور سیٹ کی مانگ کی تھی مگر کانگریس لیڈروں جیسے سابق چیف منسٹرسدارامیہ کی طرف سے اس کی مخالفت کے بعد انہوں نے اپنے مطالبے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔
درایں اثناء اے ائی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور اے ائی سی سی انچارج برائے بہار شکتی سنہا گوہیل نے آرجے ڈی لیڈرس اور دہلی میں دیگر پارٹیوں سے پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد گوہیل نے کہاکہ اگلے 48گھنٹوں میں الائنس تکمیل ہوجائے گا۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو گاندھی سے ملاقات کے بعدمعاہدے پر مہر لگانا چاہتے ہیں مگر دقعت یہ ہے کہ تعداد اور سیٹوں کے انتخاب میں تضاد ہے ۔سی پی ائی چاہتی کہ کنہیا کمار کو یاتو آرا یا پھر بیگوسرائی سے امیدوار بنانا چاہتی ہے