وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں دوریالیاں کی مگر ایشور چند ودیاساگر کے متعلق ایک لفظ بھی نہیں نکالا‘ مودی کی خاموش تمام چیزوں کا خلاصہ ہے
کلکتہ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ کے روڈ شو کے دوران کلکتہ میں ودیاساگر کالج کے اندر واقعہ بنگال کی آن بان او رشان مانے جانے والی شخصیت کے مجسمے کو منہدم کرنے کے اندرون چوبیس گھنٹے میں وزیراعظم نریند رمودی نے چہارشنبہ کے روزمغربی بنگال میں دو ریالیاں کیں مگر ایک بھی انہوں نے ایشوار چند ودیاساگر کا نام نہیں لیا۔
یہاں تک کہ جب وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے روز بنگال کے ”مایہ ناز سپوتوں کا ذکر کیا“ خاص طور پر سری راما کرشنا‘ سوامی وویکا نندا‘ رابندر ناتھ ٹائیگور‘ ریشی اربندو او رنیتا جی سبھا ش چندربوس وہ ودیا ساگر کو بھول گئے۔
وزیراعظم نریند رمودی نے تاکی اورڈائمنڈ ہاربر میں ریالیوں سے خطاب کرتے ہوئے منگل کی شام کوپیش ائے واقعہ کا حوالہ دیا۔
اے بی پی آنندا کو دئے گئے انٹرویو میں بھی وزیراعظم نے واقعہ کا ذمہ دار ٹی ایم سی کو ٹہرایا اور ماضی میں ممتا بنرجی کی جانب سے انچ انچ بدلہ لینے کے اعلان کودہرایا۔
چہارشنبہ کی رات میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ممتا نے پورے معاملے میں مودی کی خاموش پرسوال کھڑا کیا۔