واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ آنے والے تارکین وطن کو کسی قانونی کارروائی کے بغیر فورا ملک بدر کردیا جانا چاہئے ۔صدر امریکہ کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام لوگوں کو اپنے پر ہلہ بولنے کا اجازت نہیں دے سکتے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے امیگریشن قوانین کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جاتا ہے ۔امریکہ میں گذشتہ کئی برسوں سے میکسیکو دیگر وسطی امریکہ ملکوں اور دنیا بھر سے غیر قانو نی طریقہ سے امریکہ پہنچنے والوں کو عدالتوں میں پیش کیا جاتا رہا ہے جو انہیں پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرتی رہی ہیں لیکن گذشتہ ماہ ٹرمپ حکومت نے پالیسی ختم کرنے او رغیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فوجدار ی مقدمات چلانے کا اعلان کیا تھا ۔
ٹررمپ کے اس پالیسی کے نتیجہ میں تارک وطن کے ساتھ آنے والے بچوں کو ان کے والدین یا سرپرستوں سے الگ کرکے سرکاری کیمپوں میں رکھا جارہا تھا اور ان کے بڑوں کو جیل بھیجاجارہاتھا ۔لیکن اس پالیسی پر ملک بھر میں او ر بیرون ملک میں سخت تنقید ہونے کے بعد ٹرمپ نے گذشتہ ہفتہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے الگ کرنے کی پالیسی ختم کردی تھی۔لیکن امریکہ کے موجودہ قوانین کے تحت بچوں کو ۲۰؍ دن سے زیادہ جیل میں نہیں رکھا جاسکتا ۔