ممبئی: سنٹرل بیور و آف انوسٹی گیشن ( سی بی ائی) نے پیر کے روز ڈینٹ ریکوری ٹربیونل( ڈی بی ٹی) عہدیدار اور اس کے ماتحت کوسات لاکھ روپئے کی رقم بطور رشوت طلب کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔
مذکورہ افیسر نے متاثر ہ شخص کو رشوت کی رقم چیک کے تحت درمیانی آدمی کے ذریعہ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہاکہ اس کے بعد ہی متاثر شخص کے کلائنٹ کو رقم جاری کی جائے گی۔سی بی ائی افیسر نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر شکایت کردہ سے ایک درمیانی شخص کو متعارف کروایا جس کی ہدایت پر ایک سات لاکھ روپئے کا چیک درمیانی شخص کے نام پر جاری کیاگیا ۔
افیسر کے گھر کی تلاشی کے دوران سی بی ائی کو ایک اندازے کے مطابق65لاکھ کے فکس ڈپازٹ‘ نولاکھ کے کسان وکاس پتر اور کچھ جائیداد کے دستاویزات دستیاب ہوئے ۔دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے انہیں28جون تک پولیس تحویل میں دیدیاگیا ہے۔