سونیا او رراہول گاندھی نے ملک کی عوام کوعیدمیلاد النبیؐ کی مبارکباددی

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیاگاندھی نے عید میلا دالنبی ؐ کے موقع پر ملک کی عوام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے بھائی چارہ آپسی ہمدردی میں اضافے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

گاندھی نے کہاکہ بھائی چارہ اور آپسی ہمدردی انسانیت کے لئے ایک راہ ہدایت ہے اور’’ ہم سب اسے اختیار کرسکتے ہیں‘‘۔انہوں نے ہندوستان میں مقامی اور غیر مقیم ہندوستانیوں کو خوشی کے اس موقع پر پرامن سال کی مبارکباد بھی دی۔

پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی اس موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہو ں نے کہاکہ ’’ میلاد النبیؐ کے موقع پر ہمیں ہمدردی ‘ امن او رروادری کی ہدایت ملے۔

عید میلاد النبیؐ رسول مقبول ؐ کی ولادت باسعادت کا دن ہے اور مسلمانوں کے لئے سب سے مقدس یوم بھی۔
PTI