حیدرآباد : اب پولیس سے شکایت نہایت آسان 

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس شہریوں کو راحت پہنچاتے ہوئے انہیں کوئی بھی مسئلہ کیلئے پولیس سے رجوع کو نہایت آسان بنا دیا ہے ۔ محکمہ پولیس نے شہر میں جابجا ایس او ایس ٹاور لگا دئے ہیں ۔ جس میں ایک بٹن ہے ۔ شکایت کنندہ کو صرف وبٹن دبا نا ہے ۔ یہ بٹن کا راست پولیس کنٹرول سے سے کنکشن ہے۔ شکایت موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس طرح کا پہلا ایس او ایس ٹاور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں کے بی آر پارک میں لگایا گیا ہے ۔

اس ٹاور کے اوپری حصہ میں ایک کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے جس سے شکایت کنندہ کی شناخت کی جاسکتی ہے ۔ محکمہ پولیس کے عہدیداران نے بتایا کہ اس ٹاور لگانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ پولیس عوام کے ساتھ ہمیشہ رہے اور عوام مشکل حالات میں پولیس کی فوری مدد حاصل کرسکے ۔ اس سے قبل پولیس سے کسی بھی و قت آن لائن رجوع ہونے کیلئے ۱۰۰ ؍ نمبر ڈائل کرنا پڑتا تھا یا انرائیڈ فون کے پر ’’ ہاک آئی ‘‘ ایپ کے ذریعہ پولیس تک رسائی حاصل کی سکتی ہے ۔ لیکن اب پولیس ٹکنالوجی میں ایک قدم آگے آتے ہوئے یہ ایک نیا قدم اٹھایا ہے ۔ او راس طرح کی یہ ٹکنالوجی ملک میں صرف تلنگانہ پولیس کے پاس ہی ہے ۔ اس کا مقصد جرائم و حادثات میں کمی اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے ۔

بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے ایڈیشنل انسپکٹر کے روی کمار نے بتایا کہ شہر میں پہلا ٹاور کے بی آر پارک میں نصب کیا گیا ہے ۔ یہاں پر روزانہ شہر کے وی آئی پیز او رصبح اور شام کے اوقات میں چہل قدمی کیلئے آتے ہیں ۔ اس لئے یہاں یہ ٹاور نصب کیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ روزانہ اس پارک کے پاس سے ہائی ٹیک سٹی کے آئی ٹی ملازمین او راو ر دوسرے لوگ ہزاروں کی تعداد میں گذرتے ہیں اور یہاں کے قریب کے علاقوں میں کئی اسپتال بھی ہیں تو یہاںیہ ایس او ایس ٹاور نصب کیاجانا ضروری سمجھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس ٹاور نصب کرنے کے اندرون تین دن میں اس کے ذریعہ سے ۲؍شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔