حیدرآباد۔دی نیوز منٹ کی خبر کے مطابق گنیش فیسٹول کے دوران چھوٹے بچوں اور خواتین کے ساتھ مخرب اخلاق حرکتیں کرنے والے سڑک چھاپ افرادکی حرکتیں کیمرے میں قید ہوئی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھایاگیا ہے کہ سرخ رنگ کی شرٹ پہنا ہواایک سڑ ک چھاپ ہجوم میں داخل ہوتا ہے اور ایک معصوم لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا ے‘ اس بات سے بے خبر کے اس کی ان حرکتوں کی ویڈیوگرافی کی جارہی ہے وہ اگے بڑھ کر گلابی ساڑ پہنی ہوئی ایک عورت کے عقب میں کھڑے ہوکر قابل اعتراض طریقے سے اس کو لمس دیتا ہوا بھی دیکھائی دیتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=AvvVqYCtQqA
محکمہ پولیس کی شی ٹیم نے اس قسم کے واقعات کو کیمرے میں قید کی ہے۔ مذکورہ ٹیم ہجوم میں مشتبہ حالت میں گھومنے والوں کا کیمروں کے ساتھ تعقب کیا ‘ ان کی مخرب اخلاق حرکتوں کو کیمرے میں قید کیا اور بعد میں انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار بھی کرلیا۔ تہوار کے روز خواتین کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی وجہہ سے گرفتار کئے گئے تیس لوگوں میں مذکورہ فرد بھی شامل تھا۔ سٹی پولیس کا بیان ہے کہ ’’ جب ٹیم نے دیکھا کہ مختلف مقامات پر کچھ لوگ جلوس میں شامل ہیں اور خواتین پر پانی ڈا لرہے ہیں‘ کچھ لوگ پانی کے پیاکٹس پھینک رہے ہیں۔
کچھ لوگوں کو کاغذ کے تکڑے اور پھول پھینکتے ہوئے بھی گرفتار کیاگیا۔ کچھ لوگ اجازت اور جانکاری کے بغیر خواتین کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے تو کچھ لوگ سیٹھیاں مارتے ہوئے خواتین کے درمیان میں چیختے ہوئے بھی گرفتار کئے گئے‘‘۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’ کچھ لوگوں کو خواتین کے تعاقب کرتے ہوئے۔ جبکہ کچھ افراد کو خواتین کے ساتھ قابل اعتراض حرکتیں کرتے ہوئے بھی کیمرے میں قید کرنے کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا ہے‘‘