جند گاؤں کی مسجد میں امام او ردیگر لوگوں پر شر پسندوں کا حملہ

جند( ہریانہ):پولیس نے آج بتایا کہ ضلع جند کے انچراکر د گاؤں کی ایک مسجد میں لوگوں کا ایک گروپ داخل ہوکر مبینہ طور پر تین لوگوں کو بشمول ایک امام زخمی کردیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ مذکورہ واقعہ ایک روز قبل رات کو پیش کیا آیا تھااس کے علاوہ اس بات کی بھی اطلاع دی کے زخمیوں کو صافیدان اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق کسی نے نام کے ساتھ ایف آئی آر درج کرایا جس کے بعد ایک شخص کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے ۔ کم سے کم چھ لوگوں کو اس کیس میں ماخوذ کیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے شخص کو آج عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اسے دودنوں کے پولیس تحویل میں بھی بھیج دیاگیا۔

واقعہ کے فوری بعد سینئر سپریڈنٹ آف پولیس ششانک آنند دیگر عہدیداروں کے ساتھ گاؤں پہنچے اور حالات کو قبول میں رکھنے کے لئے رات گاؤں میں رہے۔ حالانکہ کی عید کی وجہہ سے کشیدگی کا امکان تھا مگر پولیس کی موجودگی کے سبب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایس ڈی ایم ویریندر سبگھ نے کہاکہ واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش غلط ہوگی انہوں نے بھروسہ دلایا کہ خاطیوں کو بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔