پولیس کے سائبر کرائم عملے نے حیدرآباد سے چلائے جانے والے جسم فروشی کے ایک آن لائن گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے جمعہ کے روز چار افراد کو اپنی تحویل میں لیا جن کی عائشہ بیگم حیدرآباد‘ اوپیندر کمار یادو‘ بہار‘ انیش کمار یادو بہار‘ عمران مصطفےٰ شیخ ممبئی تھانے کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔
حیدرآباد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن کی مارکیٹنگ انٹلجنس ٹیم کو جب اس بات کی اطلاع ملی کہ ویب سائیڈhttp:www.blissfullescorts.com.کے ذریعہ ایک اسکاٹ سروسیس لڑکیاں فراہم کرنے کا کام کررہی ہے جس کے بعد پولیس نے فرضی گاہک بن کر مجرمین سے رابطہ قائم کیا۔جس کے بعدفرضی گاہک کے شکل میں رابطہ کرنے والے پولیس عہدیدار کو ویب سائیڈ کی جانب سے ایک عورت کی تصوئیر بھیجی گئی جس کے لئے پچیس ہزار روپئے ایک رات کے لئے بھی مقرر کی گئی ہے۔
ویب سائیڈ پر دی گئی ہدایت کے مطابق پولیس کی ٹیم مادھا پورکے انڈین ائیل پٹرول پمپ کے قریب پہنچی جہاں پر وہ گرفتار شدگان میں سے دوسے ملاقات کی جو ہانڈا سٹی کار میں وہاں پر پہنچے تھے۔ بعدازاں مذکورہ دو مجرمین نے فرضی گراہک سے ان کی شناختی دستاویزات بھی طلب کئے تاکہ ہوٹل میں کمرہ کی بکنگ کروائی جاسکے۔
سائبر کرائم اے سی پی کے سی ایس راگھو ویر نے بتایا کہ ’’درایں اثناء جب پولیس نے مجرمین کوپکڑنے کی کوشش کے ساتھ ہی ہانڈا سٹی کار میں موجود دو مجرمین برقی رفتاری کے ساتھ وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران پولیس کانسٹبل مہیشو ار ریڈی کے سیدھے ہاتھ میں گہرے چوٹ بھی لگی‘‘۔پولیس نے اوپیند ریادو اور انیش یادو کے پاس سے دو سل فون ضبط کئے جس میں لڑکیوں کی بیہودہ تصاویر موجود ہیں۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق گرفتار شدہ دو مجرمین کی اقبال بیان پر پولیس نے عائشہ بیگم اور مصطفےٰ شیخ منی کنڈہ کے ایک گھر سے گرفتار کیا۔
پولیس نے گروہ کے اصل سرغنہ سلیم اور ویب سائیڈ تیار کرنے والے ٹوٹا کی تلاشی مہم کابھی آغاز کردیا ہے۔ اسی دوران سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کمشنریٹ نے تین نائجریہ باشندے ڈائنیل‘ چینکگونز افابین اور اکافور ایلویس کو بنگلور کے آر کے پورم میں واقع ٹی سی پالیا علاقے سے جمعہ کے روز گرفتار کیا ۔
مذکورہ نائجریہ باشندوں نے گھٹکیسر کے ایک شخص سے ورک پرمٹ کے ساتھ آسٹریلیا ئی ویز ا فراہم کرنے کی دھوکہ دھڑی کے ذریعہ پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپئے لئے تھے۔اس واقعہ میں بھی پولیس نے دو لیپ ٹاپس‘ ساتھ موبائیل فونس ‘ چار ڈاٹاکارڈس اور پانچ پن ڈرائیومجرمین کے پاس سے ضبط کئے۔