ایک مسلمان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کرناٹک مندر کا سربراہ ہوا گرفتار

کلبورگی۔جا ویرگی تعلقہ کی کرونیشوار میٹھ کے سربراہ کو پیر کے روز ایک مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔سدالنگا سوامی سری رام سینا کا بھی اعزازی صدر ے جس کو مقامی مجسٹریٹ نے دس روز کی تحویل کا حکم دیا ہے۔اکٹوبر14کے روز نوازالدین نامی شخص کی شکایت پر ایک کیس رجسٹرارڈ کیاگیا۔

منٹ نیوز کی خبر کے مطابق گرفتار ی سے بچنے کے لئے سندلنگا فراری کاٹ رہاتھا۔ پیرکے روز میٹھ کو واپسی کے بعد پولیس وہاں پرپہنچی اور اس کوگرفتار کرلیا۔گرفتاری کے متعلق لوگو ں کو اطلاع ملنے پر مختلف گاؤں سے لوگ ٹریکٹر پر سوار ہوکر یہاں پر پہنچے اور پولیس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی۔

یہاں تک پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ کا واقعہ بھی پیش آیا‘ اسی دوران چار پولیس والے اوراسٹنٹ ایس پی لوکیش کمار بھی تصادم کے دوران زخمی ہوئے جبکہ گاڑیو ں کو بھی نقصان پہنچایاگیا۔ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ( رورل) ایس ایس ہولور کے مطابق ملزم پر دیگر مقدمات بھی درج ہیں جس میں گنیش فیسٹول کے دوران منافرت پھیلنے والی تقریر بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ تاہم وہ( سدالنگا سوامی) کو پہلے کے مقدمات میں ضمانت ملی ہے۔ ہم اس کو تازہ واقعہ میں جس میں اس نے شکایت کردہ کے ساتھ بدسلوکی کی اور اندولا گاؤں میں اس کی ایک ہوٹل کو منہدم کردیا ہے کے واقعہ میں گرفتار کیاہے‘‘۔ پولیس نے تیس کیس درج کرتے ہوئے39لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے