رایاگڈہ( اڈیشہ):حیدرآباد کے ایک سافٹ ویر انجینئر اڈیشہ کے ریاگڈہ میں اپنی چھٹیاں بتارہاتھا پر مبینہ طور سے نامعلوم لوگوں نے حملہ کیا‘ جو بیچ جنگل میں کسی جانور کو بری طرح پیٹ رہے تھے۔
ایک روز قبل چار بجے شام کے قریب میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کے وی کنن کھیڈاپوڈا گاؤں میں کے نظارے دیکھنے کے لئے نکلاتھا تب ہی اس نوجوان کی نذر کچھ لوگوں پر پڑی جو بری طرح گائے کو پیٹ رہے تھے جب مذکورہ نوجوان نے اس واقعہ کی منظر کرنے کی کوشش کی تب اس پر بھی حملہ کیاگیا۔حملے کے فوری بعد نے متاثرہ نوجوان کے رشتہ داروں نے ضلع کلکٹر سے اس کی شکایت کی جس کے جواب میں انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھروسہ دلایا۔
ضلع کلکٹر گوہا پونم تپس کما نے کہاکہ ’’ایک روز قبل میں نے شام کے وقت ان سے ملاقات کی اور انہو ں نے شکایت کی کہ 20-25لوگ بری طرح ایک گائے کو منتقل کررہے تھے۔ جب ان لوگوں نے گائے منتقل کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ افراد نے گائے کی جبری منتقلی کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک عورت کے ساتھ بدسلوکی کی اور ایک مرد کو لاٹھی سے پیٹا‘‘۔
انہو ں نے کہاکہ’’ اس کے بعد و ہ کلکٹر دفتر ائے اور پولیس کی مدد طلب کی تاکہ محفوظ طریقے سے وہ وہاں سے نکل جائیں‘‘۔ ضلع کلکٹر نے بھروسہ دلایاکہ خاطی بہت جلدپکڑے جائیں گے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔