کولکاتہ:چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مرکز سے درخواست کی ہے کہ امریکہ میں ہندوستانیوں پر حالیہ حملوں کا معالہ اعلی ترین سطح پر اٹھایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
ممتا نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے آج ایک مکتوب سشما سوارج کو تحریر کیااور امور خارجہ کو امریکہ میں حملوں اور نوجوان ہندوستانیوں کی بدبختانہ اموات کے حالیہ واقعات کے بارے میں توجہہ دلائی۔
Two more shocking killings of Indians in the US. GOI must take this up with the US Govt on an urgent basis
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) March 5, 2017
چیف منسٹر نے کہاکہ یہ بلاشبہ گہری تشویش کا معاملہ ہے اور مجھے دلی ہمدردی ہے ان خاندانوں سے جو متاثر ہوئے ہیں۔
I have addressed a letter to @SushmaSwaraj ji, on the recent incidents of unfortunate deaths of young Indians in US https://t.co/N5D5Salgk7
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) March 6, 2017
ممتا نے کہاکہ حالیہ حملوں نے امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کے ارکان خاندان میں مختلف وجوہات کی بناء خوف وتشویش کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ امریکہ میں بڑی تعداد میں ہندوستانی تعلیم حاصل کررہے ہیں برسرروزگار بھی ہیں ان میں بہت ساری مستقبل سکونت پذیر بھی ہیں۔