نئی دہلی : واٹس اپ کی مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔واٹس اپ پر بات چیت کے علاوہ تصاویر ، ویڈیوز وغیر ہ کسی دوسرے کو ارسال کرسکتے ہیں ۔ جہاں اس کی مقبولیت معر وف ہے وہی اس کا بعض افراد غلط طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے فرضی پیغامات ، جھوٹی خبریں ارسال کررہے ہیں ۔ او ر واٹس اپ کے ذریعہ جرائم میں اضافہ واقع ہوا ہے ۔ واٹس اپ گروپ میں دوسرے ارکان کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث گروپ ایڈمن کو جیل کی سزا واقع ہوسکتی ہے ۔
مشہور ومعروف شخصیات کی تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے ان کی تصاویر واٹس اپ پر شیئر کرنا مشکلات میں پڑنے کا سبب پیدا کرسکتا ہے ۔ اور واٹس اپ پر خواتین کیساتھ ہراسانی ، انہیں غیر غلط مسجیس ارسال کرنا آپ جیل کی ہوا کھلا سکتا ہے ۔ اس لئے واٹس اپ کا بیجا استعمال کرنے سے بچیں ۔