ویڈیو۔دکن پارک کا ریاستی وزیر اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست محمد محمودعلی اور ریاستی وزیر ائی ٹی کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں حکیم پیٹ دکن پارک کا افتتاح انجام پایا۔مئیر گریٹر حیدرآباد بنتو رام موہن‘ رکن اسمبلی جوبلی ہلز مانگنٹی گوپی ناتھ‘ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کے علاوہ ایم پی حیدرآباد اسد الدین اویسی ‘ ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین ‘او ر عوامی نمائندوں نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

حکومت تلنگانہ کی نمائندہ شخصیتوں نے اس پارک کو حیدرآباد کے تاریخی ورثہ میں ایک نئے باب کا آغاز قراردیا او رکہاکہ ایک جانب گنبدان قطب شاہی تو دوسری جانب تاریخی قلعہ گولکنڈہ کے درمیان میں دکن پارک قائم کیاگیا ہے جہا ں پر سیر وتفریح کے لئے صبح اور شام کے اوقات میں واکنگ کا بھی موثر انتظام ہے اور اس کے لئے خصوصی طور پر ٹریک تیار کیاگیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=AHRtMktmfY4

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے شمار پہلے سے ہی دنیا کے مقبول شہروں میں ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں حیدرآباد کی ترقی میں معاون ثابت ہونگی۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ حیدرآباد کو یونیسکو کے نقشہ میں شامل کرنے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔