بھٹکل:اتر کنڈا ضلع کے بھٹکل میں ایک واٹس ایپ گروپ ایڈمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس نے پی ایم مودی کی چھیڑ چھاڑ والی تصوئیر پوسٹ کرنے والے ایک نامعلوم کو گرو پ کا ممبر بنایاتھا۔ایچ ٹی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہاکہ بعدازاں ایڈمین کو ضمانت پر رہا بھی کردیا گیا ہے۔’
بلسیا بوائز‘ نامی گروپ کے ایڈمین 30سالہ کرشنا نائیک جو کے ایک اٹورکشا ڈرائیور ہے کو 30اپریل کے روز بھٹکل کے ڈوڈا بالسا گاؤں سے گرفتارکرلیاگیا
۔ جبکہ گروپ کے ایک ممبر گنیش نائیک نے 14اپریل کوگروپ میں ایک تصوئیر پوسٹ کی تھی۔جس کے بعد 15اپریک کو آنند نائیک اور گروپ ممبر نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے اس نے پولیس میں گنیش کے خلاف ایک شکایت درج کرائی جس کو انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے دفعات 66اور67کے تحت گرفتار کیاگیا ۔
اور وہ ایک روز بعد بھٹکل کی عدالت سے ضمانت پر رہا کردیاگیا۔