ممبئی:ٹیلی ویثرن کی ادکارہ شروتی الفت کو زندہ کوبرا کے ساتھ تصوئیر اور سوشیل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرنے کی وجہہ سے گرفتار کرلیاگیا ہے ۔
انہوں نے بورویلی کی مقامی عدالت سے آج ضمانت پر رہابھی کردیاگیا۔
تھانہ محکمہ جنگلات نے ایک روز قبل ہی اداکارہ کو اکٹوبر2016میں کوبرا کے ساتھ تصوئیر اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کیاتھا۔
ادکارہ کوآج عدالت میں پیش کیاگیا جہاں پر 5000روپئے کی ضمانت پر انہیں رہا کردیاگیا۔شرتی کے وکیل سنی پونے میاں نے کہاکہ ’’ اداکارہ نے ٹی وی سیریل پرموشن کے طور پر کوبرا کے ساتھ تصوئیراور ویڈیو سوشیل میڈیا پرپوسٹ کیاتھا۔‘‘
شرتی بے مبینہ طور پر مذکورہ فوٹوز اور ویڈیو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ٹی وی سیریل ’ناگرجنا۔ ایک یودھا‘ کی شوٹنگ کے دوران پوسٹ کیاتھا۔
وائلڈ لائف جہدکاروں نے مذکورہ پوسٹ وائیرل ہونے کے بعد شرتی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی‘ جس ان کے خلاف مقدمہ کا سبب بنا۔کوبر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت قابلِ تحفظ جانور مانا جاتا ہے۔