ممبئی : ودیا بالن فلموں میں طاقتور کردار نبھایا ہے۔ ودیا بالن ایک کامیاب ترین اداکارہ ہے ۔ انھوں نے تا حال بہت سی کامیاب فلمیں کی ہیں۔ جن میں پرینیتا، عشقیہ، نو ون جسٹ کلڈ جسیکا، دی ڈرٹی پکچر، ، کہانی ، اور بیگم جان قابل ذکر ہے۔بالی ووڈ ادا کارہ ودیا بالن کہتی ہیں کہ کچھ فلمیں ایسی ہیں جو انہیں شخصی طور پر بہت پسند ہیں اور ان کے کیرئیر کووبہت آگے لے گئی ہیں ۔یہ فلمیں کہانی ، دی ڈرٹی پکچر، اور تمہاری سولو ہے۔
ودیا بالن نے پی ٹی آئی کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ہر فلم یا کو ئی کردار جو میں نے نبھایا ہے ا سکا تعلق کسی نا کسی سے جڑا ہوا ہے۔اور بعض فلموں میں جو کردار میں نے نبھا ئے ہیں ا س کو میں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے کیا ہے‘‘۔انھوں نے مزید بتا یا کہ ’’ وہ ایک شرمیلی عورت ہے۔ان کے دو رخ ہے ۔جب میں پردہ پر اپنا کردار نبھاتی ہوں تو میں الگ رہتی ہوں، اور میں اپنے کردار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہوں۔
اور دوسری طرف میں ایک حیا دار بھی ہوں‘‘۔انتیس سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ’’ سوجے گھوش کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی ایک فلم میں انہوں نے زبر دست کردار ادا کیا ہے۔ودیا بالن اس فلم کے بارے میں کہا کہ ایک حاملہ خاتون کلکتہ سے ممبئی اپنے شوہر کو ڈھونڈنے آتی ہے۔ جو میں نے اس کہا نی کو سنا تو بیحد متاثر ہوئی اور اس فلم کے لئے ہاں کر دی۔اس کا کلائمکس حقیقت پر مبنی ہے۔جنہوں نے بھی یہ فلم دیکھی ہے ا سکے بارے میں اچھے تاثرات دےئے۔
اس فلم میںآخری میں کیا ہوگا یہ صرف میں ہدایت کار سوجے ، اور سنیما ٹو گرافر ہی جا نتے ہیں۔ اس کو راز میں رکھا گیا ہے۔جب یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی ، حالانکہ اس فلم کو کئی مالی مسائل کا سامنا کر نا پڑا ۔’’ڈرتی پکچر ‘‘فلم پر بات کر تے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’’ میں جانتی ہوں کہ ملن (اس فلم کے ہدایت کار) ایک سمجھ دار انسان ہے ۔اور وہ سستی شہرت کے لئے کچھ نہیں کرتے ۔
اور میں میرے جسم کی نمائش کے لئے پیچھے نہیں ہٹی۔انہوں نے سلک سمیتا کی کہانی دکھانے کی کوشش کی ہے نہ کہ گندی فلم کی۔’’دی ڈرٹی پکچر ‘‘ حقیقت میں ڈرٹی نہیں تھی۔