لکھنو۔ اترپردیش پولیس نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپ کے ممبران کو ’’لشکر طیبہ‘‘ میں شامل ہونے کا ایک دعوت نامہ انہیں وصول ہوا ہے ‘ جومبینہ طورپر یہ ایک راجستھان کے اسکول بوائے جانب سے تیار کیاگیا۔مخالف دھشت گردی دستے کے ایک افیسر نے کہاکہ دعوت نامہ بھیجنے والا لڑکا دراصل بھیلواڑا ضلع کے ایک اسکول میں نویں جماعت کا طالب علم ہے۔
افیسر نے کہاکہ’’لڑکے والد دستیاب نہیں تھے۔ لہذا آج اس کے ساتھ پوچھ تاچھ نہیں ہوگی ‘ یہ کام ایک روز بعد کیاجائے گا‘‘۔لشکر طیبہ نام کے گروپ میں شامل ہونے کے متعلق انویٹیشن حاصل ہونے کے بعد ایک نوجوان کی شکایت پر اس ضمن میں کیس رجسٹرارڈ کیاگیا ہے۔لکھنو سائبر کرائم سل نوڈل افیسر ابھئے مشرا نے کہاکہ ’’جب انویٹیشن پر کلک کیاگیا تو اس میں کچھ نہیں تھا۔
ائی پی سی اور ائی ٹی ایکٹ کے تحت دعوت نامہ بھیجنے والا لڑکے کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیاگیاہے۔ہم نے یو پی مخالف دہشت گردی دستے کو بھی اس کی اطلاع دی ہے‘‘۔پولیس کے مطابق دعوت نامہ چند دن قبل بھیجا گیاتھا۔
جب ائی جی(اے ٹی ایس) عاصم ارون سے اس ضمن میں بات کی گئی تو انہوں نے پی ٹی ائی سے کہاکہ مذکورہ لڑکے کے لشکر طیبہ میں شامل ہونے کی بات اب تک صاف نہیں ہوئی ہے۔ارون نے کہاکہ’’ مگر ہم نے پولیس کواطلا ع دی ہے اور جس نمبر سے انوٹیشن روانہ کیاگیا ہے اس نمبر کو ٹریس کرلیا ہے۔
ہمیں پتہ چلا ہے کہ وہ نمبر بھیلواڑا راجستھان کا ہے۔ ہم اس کیس پر راجستھان پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں‘’۔