اگرہ۔تاج محل کو ’’ ہندوستان کا گوہر‘‘ قراردیتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے آج کہاکہ مغل دور کا یہ تاریخ منومنٹ’’ ہماری ثقافت کا بہترین نمونہ ہے‘‘ اور حکومت اس کی حفاظت کے لئے سنجیدہ بھی ہے۔یہاں پر سرکاری انٹر کالج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے تاج محل کے مسلئے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپوزیشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ریالی سے مخاطب ہونے سے قبل ادتیہ ناتھ نے تاج محل کے باہر کی سڑک پر جھاڑو لگائی اور تاج محل کا بھی دورہ کیاتاکہ ہندوستانی ہرٹیج کے متعلق جاری تنازع سے پیدا شدہ بحران کو ختم کیاجاسکے۔دنیا کی سب سے مشہور عوامی مقام تاج محل جس کو محبت کی نشانی کہاجاتا ہے کا بی جے پی کے پہلے چیف منسٹر نے پارٹی لیڈرس ‘ منسٹرس کے متنازع بیان بازیوں کے باوجود دورہ کیا۔
Only those ppl are raising questions over my Agra visit who have divided the society on the basis of castes: UP CM Yogi Adityanath in Agra pic.twitter.com/pK5lFI3lpB
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
ریالی کے میڈیارپورٹرس سے بات کرتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ’’ دوسرے کیاکہتے ہیں لوگ اس کی طرف توجہہ نہیں دیتے۔تاج محل ہماری ثقافت کا حصہ ہے جس کی حفاظت کے لئے حکومت سنجیدہ ہے‘‘۔ ریالی سے خطاب کے دوران ادتیہ ناتھ نے کہاکہ ’’ ہم اس کی گہری میں نہیں جانا چاہتے کہ کیوں ‘ کب اور کیسے تاج محل تعمیر ہوا‘ مگر ہمیں اس بات کی اہمیت ہے کہ اس کوہندوستان کے کسانوں مزدور کی محنت سے تیار کیاگیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ تاج محل ایک ہندوستانی گوہر ہے جس کو دنیا کے لئے تحفہ کے طور پر پیش کیاگیاہے۔ دنیا کے لاکھو ں سیاح کو یہ اپنی طرف کھینچتا ہے۔اگرہ کو اس نے ایک پہچان دی ہے جس کی وجہہ سے روزگار کے موقع بھی فراہم ہوئے‘‘۔
Everyday 40,000-50,000 tourists come to Agra, if we can provide them adequate security, the number will rise to 2.5 Lakh – 3 Lakh: UP CM pic.twitter.com/QyvcG5YtNS
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
ان کے اگرہ کے دورے پر اعتراض جتانے والے سے ادتیہ ناتھ نے کہاکہ لوگ اس طرح کے بیانات کے ذریعہ سماج کو مذہب کی بنیاد پر بانٹنے کا کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ ایسے لوگ ریاست کی عوام ‘ حب الوطنی‘ جرم اور بدعنوانی میں ملوث کرکے ریاست کی ترقی میں رغنہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
#TajMahal was built by blood & sweat of Indian labourers. The onus of its security & preservation lies on our shoulders: UP CM in Agra pic.twitter.com/rf6JdJMnHx
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
جس کے لئے مجھے شرمندگی کا احساس ہوتا ہے‘‘۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ’’ یہ لوگ ہمیشہ اگرہ کو نذر انداز کرتے رہے جب ہماری ٹورزم منسٹری شہر کو بین الاقوامی ٹورزم نقشہ میں شامل کرنے کاکام کررہی تھی۔ ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اگرہ ایک منفرد شہر جہاں پر پانچ ہرٹیج سائیڈ موجود ہیں تاج محل‘ اگرہ فورٹ‘ فتح پور سیکری‘ سکندرا اور اعتماد الدولہ مقبرہ۔ادتیہ ناتھ نے کہاکہ یہ پانچ مقامات ٹورزم کے نہایت مقبول مقامات ہیں۔
Uttar Pradesh CM Yogi Adityanath arrives at Taj Mahal in Agra. pic.twitter.com/rn6FLbZxqT
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
چیف منسٹر نے بتایاکہ ہر روز چالیس تاپچاس ہزار ٹورسٹ اگرہ آتے ہیں جس میں بیرونی سیاح بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ اگر ہم انفرسٹکچراو رسہولتوں کو فروغ دیں گے تو سیاحوں کی تعداد 2.5سے تین لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
#Visuals Chief Minister Yogi Adityanath takes part in cleanliness drive at the Western Gate of Taj Mahal. #Agra pic.twitter.com/WTyah3s0Dp
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
ہماری حکومت اگرہ کو بین الاقوامی ٹورسٹ ہب کے طور پر فروغ دینے میں کوشاں ہے۔ یہ ترقی نہ صرف سیاحت میں اضافہ کریگی بلکہ نوجوانو ں کوروزگار فراہم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا‘‘۔
Agra: UP Chief Minister Yogi Adityanath takes part in cleanliness drive at the Western Gate of Taj Mahal. pic.twitter.com/g0IzxUlLNG
— ANI UP (@ANINewsUP) October 26, 2017
ادتیہ ناتھ نے کہاکہ اترپردیش حکومت 235کروڑ کے ترقیاتی پروگرام کو قطعیت دینے جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مبینہ طور پر سابق حکومت نے مجرموں اور غیرسماجی عناصرکی فلاح وبہبود کے لئے کام کیاہے۔