بندیل کھنڈ:ایک جلسہ عام میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے یوپی چیف منسٹر نے کہاکہ’’ بی جے پی ورکرس کواپنے ہاتھوں میں قانون نہیں لینا چاہئے۔ اگر کہیں ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے تو وہ متعلقہ عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کریں‘‘۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق خطاب کے دوران انہوں نے پارٹی ورکرس کو ریاست کی نئی آبپاشی اسکیم کے متعلق معلومات فراہم کئے اور کہاکہ اگر کہیں پر کچھ غلط چل رہا ہے تو وہ عہدیداروں کو اس بات سے آگاہ کریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عہدیداروں او رپارٹی ورکرس کے درمیان کا اشتراک ایک بہتر اقدام ثابت ہوگا۔ادتیہ ناتھ نے انہیں اس بات سے بھی واقف کروایا کہ حکومت بندیل کھنڈ کو دہلی کے ساتھ جوڑنے کے لئے چھ لائن کی سڑک تعمیر کرنے کامنصوبہ تیار کررہی ہے۔
جس کی وجہہ سے یہاں پر انڈسٹریز قائم کرنے کی راہیں ہموار ہونگی ا جو مقامی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔یہاں پر پہنچنے کے ساتھ ہی ادتیہ ناتھ نے اسپتال کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ایک اسکول کے علاوہ کریشی منڈی اور کانپور ہائی وے کا بھی معائنہ کیا۔اسمبلی الیکشن 2017کے منشور کے مطابق بندل کھنڈ ریاست کی ترقی کا مرکز رہے گا‘ اس کے علاوہ منشور میں یہاں کے تالابوں اور جھیلوں کی تزائن نو کے ذریعہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے علیحدہ47کروڑ کا بجٹ بھی جاری کیاجائے گا۔