یوکے: ایک برٹش شخص کو نامعلوم سومالی عورت کہ پیٹ میں لات مارکر اس کے جڑواں بچوں کو ہلاک کرنے کے ملزم ٹھراتے ہوئے جان بوجھ کر نسلی تشدد برپاکرنے کے جرم میں ماخوذ کیاگیا ہے۔
اگست6سال 2016کو ‘ ملزم ڈیوڈ گلاچیر نے مبینہ طور پر ایک متاثرہ خاتون پرحملہ کیا جو ملٹن کینس کے بلٹچی میں واقعہ ایک دوکان سے خریداری کررہی تھی جبکہ اُس کا شوہر دوکان کے باہر کھڑا ہوا تھا۔
چاربچوں کی 34سالہ ماں ‘ جوحجاب پہنی ہوئی تھی کی کمر میں لات ماری جس کی وجہہ سے وہ فرش پر گرگئی۔
حملے کے وقت اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کے پیٹ میں جڑواں بچے پل رہے ہیں جب تک کے طبی ٹیم نے اسے نہیں بتائے کہ مذکورہ حملے کی وجہہ سے دونوں فوت ہوگئے ہیں ۔
مذکورہ 37سالہ شخص پر کئی دفعات بشمول جان لیوا حملہ‘ جنسی وجسمانی نقصان پہنچانا‘ نسلی نفرت پھیلانے کے دفعات کے تحت ماخوذ کیاگیاہے۔
ڈیوڈ جس کی رہائی مشکل نظر آرہی ہے کو ملٹن کینس مجسٹریٹ نے مارچ14کو ضمانت پر رہا کیاتھا۔