لکھنو: دوملازمین پولیس کے خلاف مبینہ طور پر احتجاجی جلوس میں شامل افراد کو زدکوب کرنے پر ایف ائی آر درج کروایاگیا۔ یہ افراد بھوپال میں سیمی کارکنوں کے انکاونٹر کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
حضرت گنج چوراہے پر احتجاجی جلوس کے ارکان کو زدکوب کیاگیا۔ اومکار ناتھ یادواور وجئے کمار پانڈے سب انسپکٹروں پران جلوسیوں کو زدکوب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے ایف آئی آر درج کروائی۔
یہ افراد مبینہ طور پر گاندھی جی کے مجسمہ کے روبرو احتجاج کررہے تھے اور دھرنا دے رہے تھے۔ جلوس کے اراکان نے الزام عائد کیاکہ راجو یادوپولیس کاروائی میں شدید زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لئے دواخانے میں شریک کیاگیا۔
مذکورہ ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے