اونناؤ( اترپردیش)۔یوپی کے اونناؤ شہر میں ایک تقریب کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس جواب ڈانسرس پر نوٹ برساتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مقامی تقریب میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر پولیس جوان کی تعیناتی۔جیسے ہی سوشیل میڈیا پر وردی پہنے ہوئے پولیس جوان کو ڈانسر س پر نوٹ نچھاور کرنے والے ویڈیو وائیرل ہوا‘ اعلی عہدیداروں نے اس جوان کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
#WATCH Police personnel throws currency notes at dancers at an event in Unnao. He was deployed at the event for security. The police personnel was suspended after the incident. (7.04.18) pic.twitter.com/VQZYLAKwKS
— ANI UP (@ANINewsUP) April 8, 2018
فوری طور پر ملزم جوان اور اس کے دیگر ساتھی جو وہاں ڈیوٹی پر متعین تھے کو برطرف کردیاگیا۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک پولیس عہدیدار نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ ہرسال اونناؤ میں تین روز ہ تقریب منعقد ہوتی ہے۔
تینوں روز عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے اس وہاں پر پولیس کا حفاظتی دستہ متعین کیاجاتا ہے‘‘