باغپت‘ اترپردیش۔ پولیس نے آج بتایا کہ چلتی ٹرین میں نامعلوم لوگوں نے تین مسلم علماؤں پر مبینہ حملہ کیا جس کی وجہہ سے تینوں زخمی ہوگئے۔
Three Madrasa teachers thrashed in a train in Baghpat. Police register case
— ANI UP (@ANINewsUP) November 23, 2017
ایس پی باغپت جئے پرکاش سنگھ نے کہاکہ پچھلی رات دہلی سے مسافر ٹرین میں سوار مولویوں کو جب وہ اپنے گاؤں باغپت کے طرف جارہے تھے اسی دوران کچھ لڑکوں سے تینوں کی بحث ہوئی جس کے بعد ان لڑکوں نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔
#UPDATE The three Madrasa teachers while deboarding the train had an argument with 6-7 unidentified youths who then beat them up with sharp objects.FIR registered: Northern Railway CPRO Nitin Chaudhary
— ANI UP (@ANINewsUP) November 23, 2017
انہوں نے کہاکہ بعد ازاں متاثرین اور ان کے کچھ حامی امحادیہ اسٹیشن پر اترے اور احتجاج کیا اس کے علاوہ واقعہ کے خلاف چھ نامعلوم افراد کے خلاف باغپت کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرایا۔
کہاتو یہ بھی جارہا ہے کہ تین مولویوں ’’گلزار‘ اسرار او رابرار کو وہیں پر ٹرین میں سے دھکے مار کر اتاردیا گیاہے ‘ مگر پولیس نے اس بات کی توثیق نہیں کی ہے ۔
باغپت کوتوالی انچارج بی کمار نے کہاکہ معاملے ریلوے پولیس کو منتقل کردیاگیاہے