حیدرآباد:بجرنگ دل کی یوتھ وینگ وشواہند و پریشد( وی ایچ پی)کے زیراہتمام ویر ہندومان وجئے یاترا( ہنومان جینتی شوبھا یاترا) گاولی گوڑ رام مند ر تا سکندر آبار تاڑہ بنڈ ہنومان مند ر تک نکالی جائے گی ‘ مذکورہ ریالی 11اپریل کو صبح 9:30بجے سے شروع ہوگی۔
بجرنگ دل کے ریاستی صدر بھانو پرساد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندو ں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 11اپریل بروز منگل شوبھا یاترا کی شروعات گاولی گوڑہ رام مند ر سے صبح 10بجے ہوگی او ر جب ریالی کوٹی کراس روڈ پر واقعہ آندھرا بینک پہنچے گی تو وہاں پر ہنومان چالیسہ پڑھاجائے گا۔
اور منوج شرما مہمان خصوصی ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ ریالی 6:30کے قریب سکندر آباد ایمپریل گارڈن پہنچے گی جہاں پر ایک عوامی جلسہ عام منعقد کیاجائے گا۔
بعدازاں ریالی تاڑہ بندہنومان مندر پر اختتا م پذیر ہوگی۔
وی ایچ پی ترجمان وینکٹیش راجو نے کہاکہ ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا کاانعقاد ہندؤں کے اتحاد کا مظاہر ہ ہے۔انہوں نے کہااو رحکومت پر زوردیا کہ حکومت ہندومان جیتنی کے موقع تعطیل کا اعلان کرے