ہندو واہنی کے جنرل سکریٹری کے قبضے سے خطر ناک ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد 

غازی آباد : مقامی اسکول کے باہر فائرنگ کے معاملہ میں پیروکار کو مودی نگر تھانہ ہسٹریشیٹر کو مہنگا ثابت ہوا ۔ مودی نگر تھانہ پولیس نے ملزم کے ساتھ ا سکے بھائی او رنجی سکیو ریٹی اہل کار کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے کار کی تلاشی کے دوران کے پاس غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ۔اس کے بعد پولیس نے ان کی مکان کی تلاشی لی جہاں انہیں ایسے ہتھیاروں کا ذخیر ہ ہاتھ آیا جو صرف پولیس یا فوجی افسران کو ہی ملتے ہیں ۔ اسکول کے باہر فائرنگ کے معاملے میں تین نابالغ بچوں کو گرفتار کیا گیا ۔

پولیس عہدیدار ویبھوکرشن نے بتایا کہ مراد نگر کے رہنے والے ہسٹر ی شیٹر امت تیاگی ، اس کا بھائی جتیندر تیاگی او رنجی سکیوریٹی امیش کمار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کے قبضے سے ایک اسکارپیو کار ، ورنا کار ، تین میڈ پستول ، ایک ریوالور ، چاقو ، ۳۱۵ ؍ طمنچے ، ۱۰۰؍ کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔ جو کہ کسی بھی شخص کو نہیں مل سکتیں۔سی او مودی نگر دھرمیندر چوہان نے بتایا کہ مودی نگر کے دیاتی مودی پبلک اسکول میں جتیندر تیاگی کا لڑکا ۱۱؍ کلاس میں زیر تعلیم ہے ۔

یوم اساتذہ کے موقع پر اس کی کچھ لڑکوں سے ہاتھا پائی ہوگئی ۔اس کے بعد جتیندر کے بیٹے او راس کے دو ساتھیو ں نے دو پستولوں سے ۱۰؍ راؤنڈ فائرینگ کی ۔اس سے اسکول میں ہلچل سی مچ گئی ۔او راطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس کے آتے ہی ملزم طلباء فرار ہوگئے ۔ان کا پیچھا کر کے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی جتیندر تھانہ پہنچے ۔مودی نگر پولیس کے اطلاع ملی تھی کہ پیرو کاری کیلئے آنے والے جیتندر کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ مل سکتا ہے ۔

پولیس نے ان کی کار اور ان کے مکان کی تلاشی لی جہاں سے غیر قانونی ہتھیار ضبط کئے گئے ۔ ہسٹری شیٹر امت تیاگی کے خلاف آئی پی ایس اور سی آر پی سی کے مختلف دفعات میں ایک درجن مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم امت تیاگی اپنے آپ کو ہندو واہنی کا ضلع جنرل سکریٹری بتایا ۔