ہندویوا وہانی کے غنڈوں نے مسجد کو پہنچایا نقصان‘ مینار پر لہرایا ترنگا اور لگائے وندے ماترم کے نعرے

بلند شہر:ہندویوا وہانی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر مسجد کو نقصان پہنچایا اورمسجد کی چھت پر چڑھ کر مینار پر ترنگا لہراتے ہوئے ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

ہندویوا وہانی کے غنڈوں نے مسجد کو پہنچایا نقصان‘ مینار پر لہرایا ترنگا اور لگائے وندے ماترم کے نعرے

https://www.youtube.com/watch?v=Eo6acv_8zEk

مذکورہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں جمعہ کے روز یہ واقعہ پیش آیا۔ دائیں بازو کی ہندویوا وہانی دراصل ایک ہندوتوا دہشت گرد تنظیم ہے جس کے بانی یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ادولی گاؤں کے کھلے میدان میں ایک مردہ گائے دستیاب ہوئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=EYVh5dd472k

جیسے ہی اس بات کی افواہ پھیلی دائیں بازو گروپ کے لوگ وہاں پر جمع ہوئے اور تشدد برپا کرنا شروع کردیا۔گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہندویوا واہانی کے کارکنوں نے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے مقدس مقامات ( مساجد ) کو نقصان پہنچانے کی کوششیں بھی کی۔

https://www.youtube.com/watch?v=jMIXHNN19g8

ایک او رویڈیو میں دو مردمسجد کے مینار پر چڑھ کر ترنگا لہراتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ نیچے کھڑے لوگوں کا مجموعہ وندے ماترم‘ کے ساتھ ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگاتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔حالات پر قابو پانے کے لئے یہاں پر پولیس کی بھاری جمعیت بھی متعین کردی گئی ہے۔

پولیس کے اعلی عہدیدار حالات پر نظر رکھنے کے لئے یہاں پر پہنچ گئے ۔

جمعہ کے روز پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ گائے کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔