نئی دہلی۔ریاض ائیر پورٹ کو پچھلے ہفتہ نشانہ بنانے کی خبر پر سخت ردعمل پیش کرتے ہوئے ہندوستان نے اس کی سختی کے ساتھ مذمت کی اور دہشت گردی کے ساتھ لڑائی میں اپنے عزائم کا اعادہ کیا۔ وزرات خارجہ نے یہ بھی کہاہے کہ بے قصور لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش قابل مذمت ہے۔وزرات نے کہاکہ ’’ ریاض ائیرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر قابل مذمت ہے ۔
تمام اقسام کی دہشت گردی کے لڑائی میں ہم اپنے عزائم کا اعادہ کرتے ہیں‘‘۔ خبروں کے مطابق ریاض ائیر پورٹ کی طرف داغے گئے بیالسٹک میزائیل کو سعودی عربیہ نے مارگرایاتھا کو یمن کے سحر سے نومبر4 کے روز مملکت کی درالحکومت کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کو نشانہ بنانے کی غرض سے داغا گیاتھا۔
ریاض کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ کے قریب میزائیل کو ناکام بنانے کے دوران بڑہ دھماکے کی آوازیں سنائی دی گئی تھی ‘ جس کو ایران کے حمایتی حوثی باغیو ں نے داغا تھا مگر انتظامیہ کا کہنا ہے اس حملے میں کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہو اہے