ہاپوڑ معاملہ : مقتول قاسم کے اہل خانہ کی آئی جی سے شکایت

ہاپوڑ : گؤ رکشکوں کی جانب سے مبینہ غنڈہ گردی میں ہلاک ہو ئے محمد قاسم او رشدید زخمی سمیع الدین کے اہل خانہ نے پولیس کی کارکردگی کو لے کر میرٹھ زون کے آئی جی سے شکایت کی ہے جس میں سمیع الدین کے بھائی یسین نے انسپکٹر آف پولیس رام کمار کو بھیجے مکتوب میں ڈی ایس پی کے ذریعہ ڈرا دھمکا کر قتل کی رپورٹ کو سڑک حادثہ بتاکر محض حادثہ کی رپورٹ درج کروانے کا الزام لگایا ہے ۔جس سے قاسم کے قاتلوں میں سے دو کو ضمانت مل چکی ہے ۔او رپولیس فرار شدہ ملزمین کو گرفتار کرنے میں کوتا ہی کررہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ۱۸؍جون کو ہاپوڑ میں مبینہ گؤ کشی کی افواہ پر خود ساختہ گؤ رکشکو ں نے قاسم کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ۔اسی بیچ ان کو بچانے کیلئے آئے سمیع الدین بھی مارا جس سمیع الدین شدید زخمی ہوگئے او راو راس مار پیٹ میں قاسم جاں بحق ہوگئی۔آئی جی کو بھیجے گئے مکتوب میں سمیع الدین کے بھائی یٰسین نے انکشاف کیا ہیکہ اس معاملہ میں اس حلقہ کے ڈی ایس پی پون کمار سنگھ نے مقتول قاسم کے اہل خانہ او رسمیع الدین کے گھر والوں کوڈرادھمکاکر سڑک حادثہ کی رپورٹ درج کروانے پر مجبور کیا ۔

جس سے دو ملزمان کو جلد ہی ضمانت مل گئی جب کے باقی ملزمین فرار ہے جس کو پکڑنے کے لئے پولیس گریز کررہی ہے ۔