کلکتہ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد پاٹیدار انامت اندولن سمیتی ( پی اے اے ایس) کنونیر ہاردیک پٹیل نے تمام پارٹیوں پر بی جے پی کے خلاف متحد ہونے پر زوردیا۔
Kolkata: Hardik Patel met West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee in Kolkata. After the meeting Patel said, 'I told her (WB CM) that I will come here in 2019 to campaign for you.' pic.twitter.com/i2rrZpsz0D
— ANI (@ANI) February 9, 2018
انہوں نے کہاکہ بی جے پی اس ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور تمام علاقائی پارٹیوں سے میری گذارش ہے کہ وہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔کیچ نیوز کی خبر کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’’ اگر مودی 2019میں اقتدار میںآتے ہیں تو میں صدرراج کا مطالبہ کروں گا اور تمام سیاسی پارٹیوں کو ہاتھ ملانے پر زوردوگا۔میں محسوس کررہا ہوں کہ بی جے پی ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔
क्या बात है !! सादगी का मतलब ममता दीदी
आज में लेडी गांधी और वेस्ट बेंगॉल के मुख्यप्रधान @MamataOfficial को मिला
दीदी ने मुझे कहा कि प्रामाणिकता,होशियारी,पारदर्शिता और अपने विचारों से आगे बढ़ो भगवान आपको सफलता देगा
दीदी ने अपने ओफिस से मुझे कलकत्ता का नज़ारा दिखाया ।। pic.twitter.com/fwXiGpWVUf— Hardik Patel (@HardikPatel_) February 9, 2018
انہوں نے مزید کہاکہ ’’ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد ممتا بنرجی سے سب سے طاقتور خاتون سیاست داں ہیں۔جب وہ عوام سے بات کرتی ہیں تو اپنے دل سے بات کرتے ہیں دوسرے سیاست دانوں کی طرح نہیں جو صرف ووٹ کے لئے بات کرتے ہیں‘‘۔
پٹیل نے کہاکہ ممتا بنرجی نے انہیں اپنا چھوٹا بھائی مانا ہے اور سال2019کے مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں ترنمول کانگریس کے لئے انتخابی مہم چلانے کی گذارش بھی کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دیدی( ممتا بنرجی) کو گجرات بھی مدعو کیاگیا ہے تاکہ گجرات میں خواتین کو متحد کرنے کے لئے ایک مہم کی شروعات کی جائے۔انہوں نے مجھے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ گجرات کا ضرور دورہ کریں گی‘‘