گوہاٹی( آسام):تین ٹوٹوئنٹی میاچوں کی سیریز کے تیسرے میاچ جو گوہاٹی میں کھیلا گیا ہے میں اٹھ وکٹوں سے شاندار کامیابی کے بعد برساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس لوٹ رہی آسڑیلیائی کرک ٹیم کی بس پر پتھر پھینکنے گئے
آسڑیلیاکے سلامی بلے باز ارون فنچ نے بس کی ٹوٹی کھڑی کی تصوئیر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہوٹل واپسی کے دوران ٹیم کی بس پر پتھر پھینکنے کی وجہہ سے خوف کا ماحول پید ا ہوگیا ‘‘
Pretty scary having a rock thrown through the team bus window on the way back to the hotel!! pic.twitter.com/LBBrksaDXI
— Aaron Finch (@AaronFinch5) October 10, 2017
۔کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کے مطابق پتھر کے سائز کرکٹ بال کے مساوری تھی جس بس کے دائیں جانب کی کھڑکی پر پھینکا گیا جب بس اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس ہورہی تھی۔ خبروں کے مطابق ا س واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔
بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹسٹ میاچوں کی سیریز کے دوران ستمبر کے اوائل میں چٹگاؤں کے اندر بھی آسڑیلیاکی ٹیم بس پر ایک چھوٹا پتھر پھینکا گیاتھا۔
اسی وقت بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے واقعہ کے فوری بعد آسٹریلیائی ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاتھا۔
انڈیا او رآسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ایک ایک جیت کے ساتھ مساوی ہیں اور تیسرا میاچ 13اکٹوبر کو راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا۔