گرگاؤں۔ قتل کے ملزم کے بشمول مزید دو کی گوشت کی دوکانیں بند کرانے کے معاملے میں گرفتاری

مذکور ہ واقعہ ہفتہ کے روز گیارہ بجے پیش آیاتھا ‘ جب تیس سے چالیس لوگ جن میں سے چھ کے نام ایف ائی آر میں درج ہیں‘ دھندھیرا کی سرحد پر واقع گوشت کی دکانوں کے پاس پہنچے او ر کر دوکان بند کرنے پر زوردیا۔ ریتو راج نے دعوی کیا ہے کہ 180سے 200دوکانیں بند کرادی گئی ہیں

گرگاؤں۔ چارروزقبل لاٹھیوں‘ راڈس او رتلواروں سے لیز ہندو سینا سے تعلق رکھنا والا ایک گروپ جوگرگاؤں کے دھندھیرا میں نوراتری کے پہلے روز جبری طور پر گوشت کی دوکانیں بنداکرنے کے لئے پہنچاتھا اس کیس میں مزید دولوگوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ اسی کے ساتھ اب تک گرفتاری ہوئے لوگوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے کہاکہ دوروز قبل جن دولوگوں کی گرفتاری عمل میں ائی ہے ان کے نام راکیش اور موہت ہیں جو سیر ہاؤل گاؤں کے ساکن ہیں۔

اے سی پی ادویوگ وہار بیرام سنگھ نے کہاکہ’’ سکیٹر18پولیس اسٹیشن میں ایک ریکار ڈ کے ساتھ راکیش راؤڈی شیٹر ہے۔

اس پر جملہ انیس کیس درج ہیں جس میں کچھ پر قتل اور اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں‘‘۔ تمام واقعات کا موقف الگ ہے۔

کچھ کیس میں اس کو سزا ہوئی ہے اور وہ دیگر مقدمات میں ضمانت پر رہا کیاگیاہے۔ ہم مزید تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں‘‘۔ ہریانہ اسٹیٹ ہندو سینا کے صدر ریتو راج نے کہاکہ’’ دونوں لوگ ہندوسینا کے رکن ہیں اور چھ ماہ قبل انہوں نے تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے‘‘۔

مذکور ہ واقعہ ہفتہ کے روز گیارہ بجے پیش آیاتھا ‘ جب تیس سے چالیس لوگ جن میں سے چھ کے نام ایف ائی آر میں درج ہیں‘ دھندھیرا کی سرحد پر واقع گوشت کی دکانوں کے پاس پہنچے او ر کر دوکان بند کرنے پر زوردیا۔ ریتو راج نے دعوی کیا ہے کہ 180سے 200دوکانیں بند کرادی گئی ہیں۔

اس معاملہ می ں ائی پی سی کی دفعہ 148‘149اور 506کے علاوہ آرمس ایکٹ کا معاملہ درج کیاگیا ہے جبکہ دولوگوں کی گرفتاری واقعہ کے روز ہی عمل میں ائی تھی۔پی آر او گرگاؤں پولیس سبھا ش بوکین نے کہاکہ’’ ٹھیک اسی طرح دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لئے ہم جانچ کررہے ہیں۔ معاملہ زیر تحقیق ہے‘‘