گروگرام : چار مسلم مزدوروں کوجبراً شراب پلاکر مارا پیٹا گیا ۔ داڑھی او رمذہب اسلام کے خلاف نازیبا کلمات 

گروگرام : گروگرام میں آج حالات بہت خراب ہوچکے ہیں ۔ کسی مسلمان کے ساتھ کب کیا ہوجائے پتہ نہیں ۔ کب ا س پر حملہ کردیا جائے اس اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔ تازہ معاملہ میں گذشتہ دو روز قبل ناہر پور گروگرام میں پٹرول پمپ کے نزدیک جئے پور ہائی وے پر علاقہ میوات ضلع نوح کے چار مزدوروں کو نصف سات آٹھ لوگوں نے جبراً شراب پلاکر بری طرح ز دکوب کیا او رمذہب اسلام ، داڑھی او رمسلمانوں کے بارے ناقابل برداشت فقرہ کسے ہیں۔ا

و رجان سے مارڈالنے اورپٹرول ڈال کر جلادینے کی دھمکی دی ۔ اور یہ بھی کہا کہ یاد رکھنا مودی جی کا دور حکومت ہے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل پہلے ضلع نوح کے گاؤں ریٹیٹ سے مزدوری کرنے نصر الدین ، محمدہارون ، فخر الدین ، فاروق مزدوری کی تلاش میں گروگرام آئے تھے ۔نصیر الدین نے بتایا کہ گذشتہ ۲۰؍ اکٹوبر کی رات قریب دس بجے دو لڑکے شراب کی بوتلیں ہاتھ میں لے کر ہمارے گھر جئے پور شاہ راہ عام پر آئے اور سگریٹ جلانے کیلئے ماچس کا مانگا ۔

ماچس نہ ہونے انہوں نے گندی گندی گالیاں دینی شروع کردی او رشراب نوشی کیلئے زبر دستی کرنے لگے ۔ جب منع کیاگیا تو جبراً پلانے کی کوشش کی۔ اس کے ان مزدوروں کو خوب مارا پیٹا گیا ۔