گروگرام : نماز پڑھنے کے لئے انتظامیہ جگہ کا تعین کرے

گروگرام : ضلع انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو نماز پڑھنے کے لئے مستقل طور پر جگہ کاتعین کردے ۔مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو بھی چاہئے کہ جس جگہ مقرر ہو وہیں نماز ادا کریں ۔ضلع کا ماحول خراب نہ ہو اسلئے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا ۔گروگرام کی یکجہتی پوری دنیا میں مشہور ہے ۔ماحول خراب ہونے پر شبیہ خراب ہورہی ہے ۔

حالات کے پیش نظر ضلع کے دھرم شالہ میں سمرستا مہا پنچایت پروگرام منعقد کیا گیا ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرو کھاپ سرودھرم نے یہ بات بتائی ۔انھوں نے کہا کہ گروگرام میں تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں ۔یہاں کبھی بھی حالات کشیدہ نہیں ہوئے ۔عوامی مقامات پر نماز پڑھنے پر ماحول خراب ہوا ہے ۔ بات چیت کے ذریعہ سے اس کاحل نکل سکتا ہے۔

اس میں انتظامیہ کو اہم کردار ادا کرناچاہئے ۔او رنماز کے لئے ایک الگ جگہ مقر ر کردینی چاہئے ۔اس پریس کانفرنس میں مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے شہزاد خاں نے کہا کہ پہلے ۱۰۰؍ سے زائد مقامات پر نماز پڑھتے تھے ۔اعتراض کے بعد ۴۷؍ جگہوں پر نماز پڑھی جانے لگی ہے ۔اس مسئلہ کو لے کر حالات خراب نہ ہوں اس لئے مل جل یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ علاقہ میں کاروباری حضرات زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کے لئے مجبور ہیں ۔