گروگرام: ایک مسلم نوجوان کو ٹوپی پہننے پر شدید زدو کوب کیا گیا۔ جب وہ نوجوان مسجد کے نماز پڑھ کر واپس آرہا تھا۔ یہ واقعہ گروگرام کے صدر بازار میں پیش آیا۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق محمد برکت عالم جس کا تعلق بہار سے ہے۔ چھ افراد پر مشتمل ہندو طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اس کو زبردستی جئے شری رام او ربھارت ماتا کی جئے کے نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ان لوگوں نے برکت عالم سے کہا کہ کیا تمہیں پتہ نہیں کہ اس علاقہ میں ٹوپی پہننا منع ہے اس کے بعد اسے طمانچے رسید کردئے۔ پولیس نے اس تعلق سے ایک کیس درج کرلیا ہے۔ برکت عالم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نماز پڑھ کر واپس لوٹ رہا تھا۔
راستہ میں ایک شخص نے مجھے روک لیا او رکہنے لگا کہ اس علاقہ میں ٹوپی پہننا منع ہے۔ ان لوگوں نے مجھے ٹوپی او رکرتا اتارنے کیلئے کہا۔ جب میں نے انکار کردیا تو ان لوگوں نے مجھے طمانچے رسید کردئے۔ ان لوگوں نے مجھے خنزیر کا گوشت کھلانے کی بھی دھمکی دی۔ اس کے بعدمجھے جئے شری رام او ربھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ عالم نے بتایا کہ جس شخص نے مجھے تھپڑ رسید کیا تھا وہ شخص نشہ کی حالت میں تھا۔ عالم نے مزید کہا کہ میں وہاں سے بھاگنے کی بھی کوشش کی لیکن انہو ں نے مجھے مضبوطی سے پکڑکررکھا تھا۔ میں پولیس کو کال کرنا چاہتا تھا لیکن انہوں نے مجھے نہیں کرنے دیا۔
مجھے اپنے وطن سے آئے صرف بیس دن ہی ہوئے ہیں۔ عالم نے بتایا کہ وہ یہاں درزی کا کام سیکھنے آیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس صدر بازار راجیویادو نے بتایا کہ ہمیں ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔
Man who was allegedly assaulted for wearing skull cap: They said they would make me eat pork & chant Jai Shri Ram & Bharat Mata ki Jai. They tore my kurta when I was trying to escape. Police say, "accused was reportedly drunk. It was a minor altercation. We've registered an FIR" pic.twitter.com/bCApKE4g5n
— ANI (@ANI) May 27, 2019