حیدرآباد: دہلی کے جنوبی شہر گروگرام دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بتایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ این سی آر کے مزید چار شہر غازی آباد ، فرید آباد ، نوئیڈا اور بھیونڈی بھی انتہائی آلودہ شہر وں میں شمار کئے گئے ہیں ۔ جکارتہ کی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ۔ بد قسمتی سے اس آلودگی سے اموات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال تحقیق میں پتہ چلا کہ دنیا میں ۲۰؍ انتہائی آلودہ شہر ہیں ۔ ان میں ۲۰؍ میں سے ۱۸؍ شہر ہندوستان کے ہیں ۔
ایک پاکستان او رایک بنگلہ دیش کا ہے ۔ ان میں سے دہلی کا نمبر ۱۱؍ واں ہے ۔ یہ رپورٹ آئی کیو ایئر ایئر وزیول اور گرین پیس کی جانب سے پیش کی گئی ہے ۔
You must be logged in to post a comment.