Skip to content
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper
Siasat Urdu Archive
  • English
  • Hindi
  • Urdu
  • ePaper

گرل فرینڈ کے ساتھ کی غیر مہذب تصوئیر شیئر کرنے پر گرفتار بنگلہ دیشی کرکٹ عرفات رہائی عمل میں ائی

مارچ 17, 2017 by Zabi

ڈھاکہ:بنگلہ دشی کرکٹ عرفات سنی کو دو ماہ کی ضمانت پررہاکردیاگیاہے۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ سنی کو ان گرل فرینڈ کے ساتھ کی غیرمہذب تصوئیریں سوشیل میڈیا پرپوسٹ کرنے کے لئے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔

ڈھاکہ کے مضافات سے پولیس نے 30سالہ کرکٹر کو ان کی طویل مدتی گرل فرینڈ کی جانب سے بنگلہ دیش کے سخت انٹرنٹ قوانین کے تحت کی گئی شکایت کے بعد ماہ جنوری میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔

سنی کے وکیل مراد الزماں نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسپنر پران کی گرل فرینڈ کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مذکورہ اکاونٹ کے ذریعہ ’’ غیرمہذب تصوئیریں‘‘ پوسٹ کا ذمہ دار ٹہرایا ہے جس پر اعتراض کرتے ہوئے سنی کی گرل فرینڈ نے شکایت درج کرائی تھی۔

سنی کو چہارشنبہ کے روز 9بجے کے قریب ضمانت پر رہاکردیاگیا ہے‘‘۔اگر سنی قصور وار پائے گئے تو بنگلہ دیش کے سخت سائبر قوانین کے تحت انہیں 14سال کی جیل اور دس ملین ٹکہ کا جرمانہ ادا کرنا پڑیگا مگر دائیں بازو گروپس کا ماننا ہے کہ مذکورہ قانونی کا غلط استعمال کیاجارہا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورٹ نے کہاکہ 16انٹرنیشنل ایک روزہ اور 10ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میاچ کھیلے ہوئے سنی کے کھیل کود کی سرگرمیوں پر بھی امتناع عائد کردیاگیا ہے۔

سال2016کے ائی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میاچوں کے دوران انہیں غلط بولنگ ایکشن پر ممنوع قراردیا گیاتھا جس کے بعد سے وہ گھریلو کرکٹ کھیل رہے تھے۔اس کے علاوہ سنی کی گرل فرینڈ نے ا ن پر گھر والوں سے لاکھوں روپئے جہیز مانگنے کا بھی الزام عائدکیاہے۔

سنی نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں نے دوسال قبل خاموشی کیساتھ شادی کرلی تھی۔سنی بنگلہ دیش کے تیسرے بڑے کھلاڑی ہیں جھیں پولیس نے حراست میں لیا ۔

Categories Top Stories, دنیا Tags Arrested, Bangladesh, Cricketer, Fake Facebook Account, Intimate Photos, Spinner
Copyright © 2025 Siasat Technologies Limited. All rights reseved.