گجرات کے گاؤ شالہ میں ببر کا حملہ 15گائیو ں کی موت

راجکوٹ۔ببر کے ایک گروپ نے گاؤ شالہ پر حملہ کرتے ہوئے 45منٹ کے اندر 15گائیو ں کو ماردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق یہ غیرمعمولی نوعیت کا واقعہ پیر کی رات کو باگا سرا ٹاؤن کے جونی واگ ہانیہ گاؤں کے بھگتی داھام گاؤشالہ میں پیش آیا جس میں 300کے قریب گائے اور بیل رکھے ہوئے ہیں۔واقعہ شام8:30بجے کے قریب میں پیش آیاجب پانچ یا اس سے زائد ببر گاؤ شالہ میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود میویشیوں کا مار کھاگئے۔

ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے گاؤں کے ایک مکین کالوی روپریلیا نے کہاکہ’’ ہم شبہ ہے وہ پانچ ببر تھے ۔ وہ کسی بھی طرح گاؤ شالہ میں8:30کے قریب داخل ہوئے اور 9:15تک میویشیوں پر حملہ کرتے رہے‘‘۔جنگلاتی زندگی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ببر اس طرح برتاؤ اس وقت کرتے ہیں جب انہیں ہراساں وپریشان کیاجاتا ہے

۔نیشنل بورڈ آف وائیلڈ لائف کے رکن دیویہ بھانو سنگھ چواڈا نے کہاکہ ’’ محدود جگہ پر بند میویشی اس طرح کی صورت حال میں گھبراہٹ کاشکار ہوجاتی ہیں اور جان بچانے کے لئے بھا گ دوڑ کرتے ہیں جن کو دیکھ کر آدم خور جانور کے اندر بھی ایک قسم کی ہیبت تاری ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ راست حملے پر اتر آتے ہیں‘‘