گجرات کی سیاست میں ایک نیا موڑ۔ نریندر پٹیل نے لین دین کی بات چیت پر مشتمل اڈیو کلپ جاری کیا۔ ویڈیو

گجرات۔پاٹیدار اندولن کی اصل چہرہ ہاردیک پٹیل کے قریبی ورون پٹیل ‘ ریشماں پٹیل کے بعد نریندر پٹیل نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ مگر دوسرے ہی دن نریندر پٹیل نے بی جے پی چھوڑ نے کااعلان کیا۔ بعدازاں نریندر پٹیل نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا کوبتایا کہ انہیں ہاردیک پٹیل کا ساتھ چھوڑنے کے لئے ایک کروڑ روپئے کی پیشکش کی گئی اور بطور پیشگی دس لاکھ روپئے بھی ادا کئے گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران نریندر پٹیل نے دس لاکھ روپئے بھی میڈیاکے سامنے پیش کئے تھے اور بتایا کہ ورون پٹیل اس تمام معاملے کی نگرانی کررہے تھے۔ نریندر پٹیل نے اس بات کابھی دعوی کیاتھا کہ اگلے دن ورون پٹیل نوے لاکھ روپئے ادا کرنے کا بھی وعدہ کیاتھا۔

نریندر پٹیل نے اس سارے معاملے کی تحقیقات کے لئے گجرات ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ایک درخواست پیش کی تھی جس کو عدالت نے منظور بھی کرلیا۔

ایک روز قبل نریندر پٹیل نے ان کے اور ورون پٹیل کے درمیان میں لین دین اور معاہدے کے متعلق ہوئی بات چیت کا ایک اڈیو کلپ بھی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا او رمیڈیا کو بھی اس ویڈیو کی تفصیلا ت سے واقفیت دلاتے ہوئے اڈیو سنایا۔

نریندر پٹیل کا دعوی ہے کہ دوسری جانب سے بات کرنے والا شخص ورون پٹیل ہے اور ساری بات چیت گجراتی میں کی جارہی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=DoxhVNNCTp4