ہفتہ او راتوار کے درمیان شب احمد آباد کے مضافاتی علاقے میں نامعلوم’’ گاؤ رکشکوں‘‘ نے دیسہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کے اسٹنٹ کی چھاتی میں تیزدھار والے ہتھیار سے حملہ کردیاتھا
احمد آباد۔پولیس کا کہنا ہے کہ ذبیحہ کے لئے شمالی گجرات کے دیسہ سے جنوبی گجرات کے بھاروچ کے لئے ضروری دستاویزات کے بغیر تیس بھینسیں ٹرک میں لا دکر لے جائے جارہے تھے۔
واقعہ کے پیش نظر رامول پولیس نے دوایف ائی آر درج کئے ہیں‘ غیر قانونی ذبیحہ او رجانوروں کے تحفظ ایکٹ کے تحت ایک ایف ائی آر ٹرک ڈرائیور اور کنڈاکٹر کے خلاف اور دوسرا ایف ائی آر ٹرک ڈرائیور اور کنڈاکٹر پر حملے کے الزام میں نامعلوم گاؤ رکشکوں کے خلاف درج کیاہے۔
کنڈاکٹر کا احمد آباد کے سیول اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے اور خبر ہے وہ خطرے کے باہر ہے۔ ٹرک ڈرائیور مصطفےٰ سیپائی کو گرفتار کرلیاگیا ہے وہیں کنڈاکٹر پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد کی شناخت کے تحقیقات کی جارہی ہے۔
زخمی ٹرک ڈرائیو ر کی شناخت ظہیر قریشی کے طور پر ہوئی ہے جو بناسکانتھا ضلع کے دیسا کا رہنے والا ہے۔قریشی کے مطابق وہ حملہ آوروں سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کررہاتھا جوٹو وہیلر گاڑیوں پر یہاں ائے تھے جن میں سے ایک نے تیزدھار ہتھیار سے اس پر حملہ کردیا۔
جس کے بعد وہ بیہوش ہوگیا ہے اور اس کو اسپتال میں ہوش آیا۔ قریشی پر حملے کے ضمن میں درج ایف ائی آر کے متعلق کوتوال نے کہاکہ ’’ رات کا وقت تھا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔ جانچ جاری ہے اور انہیں گرفتار کرلیاجائے گا‘‘