احمد آباد۔دلت لیڈر جگنیش میوانی نے مبینہ طور پر کہاکہ انتخابی مہم کے دوران ان کے قافلے پر بی جے پی حامیوں نے حملہ کیا ہے‘ جس کو برسراقتدار پارٹی نے مسترد کیا۔گجرات انتخابات میں بناساکنتا ضلع کے واڈگام اسمبلی حلقہ سے میوانی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں مقابلہ کررہے ہیں اور انہیں باہر سے کانگریس کی حمایت بھی حاصل ہے۔
#ShamefulAct #गंदी_राजनीति
दोस्तों आज मुझ पर बीजेपी के लोगोने तकरवाड़ा गांव में अटैक किया, बीजेपी भयभीत हो गयी है इसलिए ऐसी हरकत कर रही है पर में तो एक आंदोलनकारी हूँ, न डरूंगा न तो झुकुगा पर बीजेपी को तो हराऊंगा ही। pic.twitter.com/wOlLLfhFef— Jignesh Mevani (@jigneshmevani80) December 5, 2017
دوسوکیلومیٹر پر مشتمل اسمبلی حلقہ ایس سی امیدوار کے لئے محفوظ ہے۔
#ShameOnYouBJP @ndtv @thewirehindi @IndiaToday @NationalDastak @aajtak @AltNews @ZeeNews @tv9gujarati @abpnewshindi @indiatvnews pic.twitter.com/FOxR1jh034
— Jignesh Mevani (@jigneshmevani80) December 5, 2017
پولیس نے کہاکہ قافلے کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کیاگیا جس کے سبب گاڑی کا شیشہ ٹوٹ مگر اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔بناساکنتا ضلع کے ایس پی نیرا بدگوجرنے کہاکہ ’’ میوانی کے قافلے کی ایک گاڑی پر پتھراؤ کیاگیا مگر اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔میوانی ایک دوسری گاڑی میں تھے۔
قانونی کاروائی کی گنجائش کے متعلق ہم غور کررہے ہیں‘‘۔ میوانی نے کہاکہ بی جے پی ان سے خوفزدہ اور یہی وجہہ ہے کہ اس طرح کی حرکتیں وہ کررہی ہے۔ میوانی نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ دوستو‘ بی جے پی حامیوں نے مجھ پر ٹکر واڈا گاؤں میں حملہ کیا ہے۔ بی جے پی مجھ سے خوفزدہ ہے اور اس لئے اس طرح کی حرکتیں کررہی ہے۔
مگر میں ایک انقلابی ہوں‘ ہم ڈرنے والوں میں نہیں ہیں‘‘۔ ایک دوسرے ٹوئٹ میں میوانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا کہ اگر یہ’’ تمہارا اور ( بی جے پی چیف) امیت شاہ کا ائیڈیاہوسکتا ہے کہ جیتے والوں پر حملے کئے جائیں توگجرات کی روایت نہیں ہوسکتی‘‘۔
تاہم بی جے پی نے میوانی کے الزامات کو مسترد کردیا۔ بی جے پی ترجمان جگدیش بھاوسر نے کہاکہ میوانی کے قافلے پر حملے سے پارٹی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بھاوسرنے کہاکہ ’’ یہ جھوٹے الزامات ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے چیف منسٹر ( وجئے روپانی) نے یہ کہاہے کہ ہم اس جمہوری تہوار کا تشدد میں ملوث ہوئے بغیر صحیح انداز میں جشن منائیں گے۔میوانی بی جے پی کے وجئے چکرورتی کے خلاف کھڑے ہیں ۔
مذکورہ اسمبلی حلقہ پر کانگریس کہ منی بھائی واگھیلا کا قبضہ ہے ۔ کانگریس نے واگھیلا سے کہاکہ وہ دلت لیڈر سے ’’ معاہدے کے مطابق‘‘ وہ الیکشن نہ لڑے۔