قومی راجدھان کے تیمار پور کا واقعہ ‘ پہلے بھی درجنوں گایوں کو زہر کھلا چکا ہے ‘ لوگوں نے جم کر پٹائی کی‘ پولیس تفتیش میں مصروف
نئی دہلی۔قومی راجدھانی دہلی کے تیمار پور میں ایک ہندو نوجوان کو گائے کوزہر کھلاتے ہوئے لوگوں نے پکڑلیا اور اس کی جم کر پٹائی کرنے کے بعد اسے پولی سکے حوالے کردیا ۔الزام ہے کہ وہ گائے کو زیر آلودہ اشیاء کھلانے آیاتھا۔ملزم کی شناخت دیپک کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس اس سلسلہ میں ایف ائی آرد درج کرکے اسے پوچھ گچھ میں مصروف ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ملزم گائے کو کیو ں زہر کھلاناچاہتا تھا اور اس کی نیت کیاتھی۔ پولیس پوری معاملہ کی چھن بین کررہی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں براڑی میں زہریلی اشیاء کھاکر درجنوں گایوں کی موت کے معاملہ میں بھی ملزم نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ اس کے گروہ میں تین لوگ شامل ہیں۔پولیس اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کررہی ہے ۔
اطلاع کے مطابق گوپال پور گاؤں کے باشندہ رام نواس میویشیوں کی پرورش کرتے ہیں۔ ملزم دیپک کماربدھ کے روز پوجا کے لئے گوبر لینے کے بہانے گوپال پورگاؤں میں آیاتھا۔
اس کے پاس سے زہر ملاہوا گڑبرآمد ہوا جیسے ہی وہ وگائے کو گڑ کھلانے اس کے پاس گیاتو گائے بھڑک گئی اور اس پر حملہ کردیا۔شور سن کر گائے کے مالک نے دیپک کو دبوچ لیا اور موقع پر موجود لوگوں نے اس کی جم کرپٹائی کی۔
اسی دوران مویشی کے ڈاکٹر کو بلایاگیا تو گڑ میں زہر ہونے کی تصدیق ہوگئی۔اس کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔مویشی کے مالک رام نواس نے پولیس کوبتایا ک اس واقعہ کے وقت تین نوجوان موٹر سیکل پر ائے۔ دیپک کے پکڑے جانے پر دونو ں فرار ہوگئے ۔