گاؤ رکشکو ں نے مویشوں کو لے جارہے دولوگوں پر کیاحملہ

کاروار( کرناٹک)۔چہارشنبہ کے شام کو بھٹکل کے مسلخ خانے کو مبینہ طور پر مویشیوں کو منتقل ذبح کرنے کی غرض سے منتقل کرنے والے دولوگوں پر150کے قریب خودساختہ گاؤ رکشکوں کے حملے کے بعد جمعرات کے روزفرقہ وارانہ نوعیت کے حساس ساحلی شہری ہننو ر میں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔پولیس موقع واردات پر پہنچ کر دونوں لوگوں کو بچالیا۔

مذکورہ دونوں اشخاص غفارن اور نورالامین اب منی پال کے کستو ر با میڈیکل کالج میں زیرعلاج ہیں۔پولیس نے ایک سو پچاس سے زائد لوگوں پر اقدام قتل 307 اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ بھی درج کیاہے۔

نورال نے کہاکہ’’ ایک شادی کی رات چہارشنبہ کے روز ہم قانونی طریقے پر انکولہ سے بھٹکل تقریبا90کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے جانور لا رہے تھے‘

اچانک کچھ لوگوں نے ایس یو وی میں ہمارا تعقب کرنا شروع کردیا۔یہ ایک منظم حملہ تھا کیونکہ ہننور میں تقریبا ایک سو پچاس کے قریب ہمارے انتظار میں کھڑے تھے‘ جیسے ہی ہم ٹاؤن پہنچے ان لوگوں نے ہم پر حملہ کردیا۔ بعد ازاں پولیس نے ہمیں بچایا‘‘۔