کیمرے میں قید: ٹی آر ایس لیڈر کا بیٹا نشہ کی حالت میں تیس روپئے کرایہ کے لئے ٹول پلازہ منیجر پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے

حیدرآباد۔ اقتدار کے نشے کا ایک او رواقعہ جس میں برسراقتدار ٹی آر ایس کارپوریٹر اور اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ایک ٹول پلازہ منیجرکو تیس روپئے کے لئے چاقو ؤں سے حملہ کردیا۔مذکورہ واقعہ سری سیلم ہائی وے کے کڈتال ٹول پلازہ پر پیر کے روز پیش ائے جس کو کیمرے میں قید کرلیاگیا۔انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق اصل ملزم منیش گوڑ ایل بی نگر ٹی آر ایس انچارج رام موہن گوڑ کا اور بی این ریڈی کارپوریٹر لکشمی پرسنا کابیٹاہے۔

پچھلے رات کو منیش گوڑ اور اس کے دوست جو تمام بی ٹیک کے طالب علم ہے اور ان کی عمر 22سال کی قریب بتائی جارہی ہے ‘ اپنے ایک دوست کی سالگرہ پارٹی میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ منیش اور اس کے دیگر پانچ دوست واقعہ کے وقت نشہ میں تھے۔

ویڈیو فوٹیج جس کو ٹول پلازہ پر برسرروزگار ایک ملازم نے ریکارڈ کیاجس میں دیکھایاجارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان جب ٹول ٹیکس طلب کرنے پرایک دوسرے شخص( توقع کی جارہی ہے کہ وہ ٹوپلازہ سپرروائز ر مہیش) ہے کا تعقب اور اس پر حملہ کررہے ہیں ۔وہ لوگ مہیش پر چاقو سے حملہ کررہے ہیں مگر وہ بچنے کی کوشش کررہا ہے جس کے نتیجے میں مہیش کے دونوں ہاتھ بری طرح زخمی ہوگئے۔

ان لوگوں نے مہیش کے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی کی ۔ بعدازاں زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔ ویڈیووائیرل ہونے کے بعد پولیس نے تمام چھ لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر اقدام قتل کے تحت307ائی پی سی کا ایک مقدمہ درج کیا۔کڈ تال سب انسپکٹر نے نیوز 18کی خبر کے مطابق بتایا کہ ’’ ٹول سپروائز نے شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے زخمی کا اسپتال میں علاج کیاجارہا ہے ۔ ہم نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت تمام کوگرفتار کرلیاہے‘‘