اتینگل : کیرالا بی جے پی صدر مسٹر پی ایس سریدھرن پلائی نے مسلمانو ں کے خلاف ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انگریزی اخبار ’’ دی نیوز منٹ ‘‘ میں شائع شدہ خبر کے مطابق سریدھرن پلائی اتنگل میں میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کپڑے اتارے جانے کی وجہ سے پہچانے جائیں گے ۔ وہ بی جے پی اتنگل لوک سبھا امیدوار شوبھا سرندرن کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے ان لوگو ں پر بھی تنقیدیں کی ہیں جنہوں نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائک پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک پر کہا کہ ہمارے راہل گاندھی ، سیتا رام یچوری اور پنارائی چاہتے ہیں کہ ہمارے فوجی جوان بالا کوٹ میں مارے گئے لوگو ں کا شمارکریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اسلام ہے تو اس کی کوئی نشانی ہونی چاہئے ۔ اس کی ایک ہی پہنچا ن ہے کہ اگر کپڑے اتارے جائیں تو ہی مسلمان کی پہچان ہوسکتی ہے ۔
اس پر مجلس اتحاد المسلمین صدر اسد الدین اویسی نے اس کا جواب دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہاکہ لگتا ہے کہ سنگھ پریوار لیڈرس انسانی جسم کا صحیح اندازہ لگانے میں ماہر ہیں ۔ گجرات فسادات ، بلقیس بانو ، احسان جعفری ، اخلاق ، پہلو خان، جنید ، شوکت علی اور دیگر جرائم کے بعد ان کا تجربہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
It seems Sanghi leaders are only EXPERTS in human anatomy. After all, their experience is rich: Gujarat 2002, Bilqis Bano ,Ehsan Jafri,Akhlaq, Pehli Khan, Junaid, Shaukat Ali & innumerable others #BJPDogWhistle https://t.co/QAUbpGrYqj
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) April 15, 2019