پچھلے ہفتہ بی جے پی کی سرپرستی والی سبریملا کرما سمیتی کی جانب سے منعقدہ ہڑتال کے دوران نیدو مانگاڈو میں متعدد بم دھماکے پیش ائے تھے
ترویننتھا پورم۔ دوروز قبل نیدو مانگاڈو پولیس مقامی آر ایس ایس کے دفتر پر دھاؤں کے دوران کیمیائی ہتھیار کے بشمول تلواریں اور بم بنانے کا ساز وسامان ضبط کیا۔
پچھلے ہفتہ بی جے پی کی سرپرستی والی سبریملا کرما سمیتی کی جانب سے منعقدہ ہڑتال کے دوران نیدو مانگاڈو میں متعدد بم دھماکے پیش ائے تھے۔
ہڑتال کے دوران پیش ائے واقعات کی تحقیقات کے دوران اس بات کی پولیس جانکاری ملی تھی کہ بڑے پیمانے پر ہتھیار اور دھماکو مادوں کا استعمال کیاجارہا ہے۔
بم پھینکنے کے پہلے واقعہ میں ملوث آر ایس ایس پرچارک پروین جو اب بھی فرار ہے وہ آر ایس ایس کے مذکورہ دفتر میں رہتا ہے۔
اس کے کمرے سے چاقو‘ خنجر بھی برآمد ہوئے ہیں۔اس نیوز کے حوالے سے مشہور صحافی اور سیاسی جانکار روہنی سنگھ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے لکھاکہ’’ گمان کریں کہ اگر یہ تمام چیزیں کسی مسلم تنظیم کے پاس سے برآمد ہوتی تو کیسا ہنگامہ کھڑا کیاجاتا ‘‘۔
Imagine the outrage if this was recovered from a Muslim organisation! https://t.co/SI3zhnuuYK
— Rohini Singh (@rohini_sgh) January 9, 2019