کوزیکوٹی میں کالے جادو کے نام پر لوگوں کو زخمی کرنے والے عورت گرفتار

کوزیکوٹی:پولیس نے منگل کے روز بتایاکہ کالا جادو کرنے اور ایک دوسری عورت کو زخمی کرنے کے لئے الزام میں ضلع نداپورم سے ایک 37سالہ خاتون کی مبینہ حراست عمل میں ائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی کالا جادو کے دوران 60فیصد جھلسی ہوئی 27سالہ شامینہ کو ایک خانگی اسپتال میں شریک کرانے کے بعد نجمہ نامی ملزم کو قانونی تحویل میں دیاگیا ہے ۔

انہوں نے مزیدبتایاکہ ذاتی مسائل کے حل میں مدد کے لئے متاثرہ خاتون پورامیری میں رہنے والی نجمہ سے رجوع ہو ئی تھی۔شامینہ نے پولیس کو بتایا کہ نجمہ کے کمرے سے آگ کے شعلے اس وقت بھڑکنے لگے جب اس نے ’’ ہوما کنڈم‘‘ کے لئے لگائی گئی آگ میں پٹرول چھڑکا‘ جو ایک رسم بتائی جارہی ہے۔

شکایت کی بناء پر نجمہ کے خلاف 324جان بوجھ کر خطرناک ہتھیار سے نقصان پہنچانا اور308اقدام قتل کی کوشش کرنا کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم کو ندا پورم کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے روبروپیش کیاگیا جہاں پر اس کو 14دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔