کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا مجرم 62سالہ سرکاری ملازم گرفتار

بنگلورو: ایک 62سال کے سرکاری ملازم نے 12سال کی معصوم کا جنسی استحصال کیا۔ تاہم اس کو پیٹ کر اتوار کے روز چندرا لاؤٹ پولیس اسٹیشن حدود کی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

ملزم کی شناخت چننا مارایا کی حیثیت سے کی گئی جس کے خلاف پی او سی ایس او قانون کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔ ڈی سی کی خبر ہے کہ پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کے والدین کو جانتا تھا جس کا خاندان اس کے گھرکے قریب میں رہائش پذیر تھا۔

مذکورہ 12سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور اس کی ماں مارکٹ گئی ہوئی تھی جب ملزم اس کے گھر میں داخل ہوکر اندر سے دروازہ مقفل کرلیا اور لڑکی کے ساتھ غلط برتاؤ کرنے لگا۔لڑکی کی مدد کے لئے چلانے کی آواز سن کر پڑوسی گھر کے باہر جمع ہوگئے اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے قبل اس کو پیٹا بھی ۔

پولیس نے کہاکہ ’’ ملزم کے خلاف پی او سی ایس او کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ملزم کی بیوی نے بھی جوابی شکایت کی ہے کہ لڑکی اور اس کے گھر والوں نے ان کے گھر میں جبراً داخل ہوکر اس کے اور اس کے شوہر کے ساتھ بدتمیزی کی ہے‘‘