’کشمیری آج بھی بھیگ مانگ رہے ہوتے’ کیا ہے اس جملے کی حقیقت ؟ پڑھیے پوری خبر

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر کے سلسلہ میں انکے متعلق دی گئی اطلاعات کو مسترد کیا ہے ،انہوں نے ٹیویٹ کرکے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اگر میں ۱۵سال قبل سیاست میں نہیں آتی تو کشمیری آج بھی بھیگ مانگ رہے ہوتے ۔واضح رہے کہ شوشل میڈیاء پر ایک پیغام نشر کیا گیا تھا ،جس میں کہا گیا تھا کہ محبوبہ مفتی نے کشمیریوں کے متعلق یہ کہا کہ اگر وہ سیاست میں نہیں اتی تو کشمیر آج بھی بھیگ مانگ رہا ہوتا ۔
مفتی نے اس خبر پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ ، فیس بک اور دیگر شوشل میڈیاء پلیٹ فارموں پر ایک بے بنیاد جعلی خبر کو نشر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے زرد صحافت اور رسوائے صحافت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ مجھے باجی کہہ کر پکارتے ہیں اور میں انکے اعتماد میں ذرا بربر بھی کمی انے نہیں دونگی ۔
قابل ذکر ہے کہ انکی طرف یہ منسوب خبر شوشل میڈیاء پر بہت نشر کی گئی ہے ، اور سابق وزیر اعلی نے بھی اپنے ٹویٹر سے اس خبر کو نشر کیا ہے جس کا جواب محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کر کے دیا اور کہا کہ عبداللہ یہ خبر بے بنیاد ہے ، اور اپ نے جس جوش وخروش کے ساتھ اس خبر کو شیر کیا ہے میں حیران ہوں ،کشمیر پریس نے اپنے تمام جگہوں سے اس خبر کو ہٹا دیا ہے اور عمر عبداللہ نے بھی اپنا ٹویٹ حذف کر دیا ہے ۔